ٹیسٹ رینکنگ:پاکستان کا 5واں نمبر،نیوزی لینڈ کی تنزلی

کرکٹ

دبئی:(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا 5واں نمبر جبکہ نیوزی لینڈ کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی جس میں بھارت کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ایک درجے تنزلی ہوگئی اور وہ دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ رواں ہفتے ایشیز سیریز میں مدمقابل ہونے والی آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان پانچویں ، جنوبی افریقہ چھٹی ، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں