لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں خستہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے میاں میر کالونی میں پیش آیا، خستہ حال چھت دھماکے سے نیچے جا گری ۔ گھر میں موجود 3 افراد ٹی آر اور گارڈر کے نیچے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پرجائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کچھ روز سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، ابتدائی اندازوں کے مطابق گھر کی چھت بارش کے باعث گری۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں