بھارتی کمنٹیٹر بھی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے معترف

کرکٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کی تعریف کر ڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دنیائے کرکٹ کے دو بہترین ٹیلنٹ ہیں۔ آئی سی سی کی فہرست میں آنا اس کی بہترین مثال ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی میں کیا آپ اُس سے زیادہ نہیں کر سکتے۔ یہ چیزیں پاکستان میں کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں