شہباز شریف سے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری توانائی کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے توانائی جیفری پیاٹ نے ملاقات کی۔

جیفری پیاٹ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انرجی سکیورٹی ڈائیلاگ کے حوالے سے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان امریکہ کے انعقاد کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی سلامتی کو فروغ دینے کیلئے انرجی سکیورٹی ڈائیلاگ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا، امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے قابل تجدید توانائی کی پالیسی پر پاکستان کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری، صحت، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں جاری مذاکرات اور تعاون کا خیرمقدم کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں