عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں عمران خان پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔

رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں