وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد للہ کہ ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں ایک بار پھر ہمیں ملی ہیں، اس مہینے میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کیلئے خصوصی دعائیں کریں، رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات ، غربت اور مہنگائی سے نجات عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے اپیل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی، دہشت گردی سے نجات کی بھی خصوصی دعا کریں، اجتماعی مغفرت ، انسانیت کی بہتری اور آفات سے بچاﺅ کیلئے دعا کی جائے، اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش، انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا دے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں