اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو رواں برس  2فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا۔

‏یاد رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں