واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے نئی سہولیات پیش

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) میٹا کمپنی نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کچھ نئی سہولیات پیش کر دیں۔

انٹرفیس میں تبدیلی کے بعد آپ کثیر افراد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی افراد شامل ہوسکتے ہیں۔

اب کئی افراد کی ویڈیو کال سے ایک ساتھ آٹھ افراد جبکہ آڈیو کالز سے 32 افراد کانفرنس کال کر کے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، تاہم اسے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے واٹس ایپ ورژن کو تیز رفتار لوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ ہموار انداز میں کام کرتا ہے، دوسری جانب ایک سے زائد ڈیوائس سنکنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے، اسی طرح پری ویوز دیکھنے اور اسٹکرز کی صلاحیت کو بھی بڑھا گیا ہے۔

تاہم میٹا نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میٹنگ میں اوتار اور تھری ڈی ماڈل موجود نہیں ہوں گے، لیکن میٹا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ جلد اینڈرائیڈ ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا نیا ورژن پیش کرے گا جس میں دیگر نئی سہولیات رکھی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں