جیکب آباد: باپ کے ہاتھوں دو معصوم بچے قتل

جیکب آباد: (ویب ڈیسک) ظالم باپ نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنے دو معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقع جیکب آباد کے علاقے دادپور جاگیر میں پیش آیا جہاں کیشو جکھرانی نامی ملزم نے اپنے دو بچوں 9 سالہ خان جان اور 7 سالہ خان گل کو قتل کردیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بچوں کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں