ایبٹ آباد: کھدائی کے دوران سوپ اسٹون کان بیٹھنے سے 2 مزدور جاں بحق

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں کھدائی کے دوران سوپ اسٹون کان بیٹھ گئی، 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ایبٹ آباد کے علاقے شیروان بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کان میں دھواں ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں