انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں