حکومتی قانونی ٹیم کی شہباز شریف کو انتخابات کیس کی سماعت بارے بریفنگ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی قانونی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بارے بریفنگ دی۔

حکومتی قانونی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ٹیم میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور کامران مرتضیٰ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کا سنگین مذاق، عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، وزیراعظم

 

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو آج کی عدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت کو قانونی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، ملک میں قانون کے تحت انتخابات میں تاخیر کی مثالیں موجود ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کو وزیراعظم جونیجو کے بعد انتخابات میں 6 ماہ کی تاخیر کے بارے میں بھی بتایا ہے، الیکشن کمیشن نے بے نظیر کے قتل کے بعد ازخود انتخابات میں 40 دن کی توسیع کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں