یوم تکبیر: پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان نمائشی میچ آج ہوگا

نارووال: (دنیا نیوز) یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان نمائشی میچ آج نارووال میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں نیشنل سپورٹس سٹیڈیم نارووال میں دوپہر اڑھائی بجے ان ایکشن ہوں گی۔

گزشتہ روز نیشنل سپورٹس سٹیڈیم نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پر لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، یہ منصوبہ 2013ء میں ن لیگ نے تقریباً 2 ملین کی لاگت سے شروع کیا تھا، 2018ء میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم یہاں نمائشی میچ کھیل کر گئی تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نمائشی میچ نارووال سپورٹس سٹی کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہوگا، اگلے مرحلے میں سکواش کورٹ کے اندر ملکی لیول کے مقابلے کروائیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں