شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے، گانا بھی گایا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے جبکہ مقامی زبان میں گایا گیا مقبول گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دھانی نے بچوں کے ساتھ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا  اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور خوش رہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ۔

اس سے قبل شاہنواز دھانی نے انسٹاگرام پر زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے بتایا کہ سکندر نے انہیں گھر پر دعوت دی تھی۔

قومی فاسٹ باؤلر نے اپنی پوسٹ پر لکھا ہمیں کھانے پر مدعو کرنے کیلئے سکندر رضا آپ کا شکریہ، آپ کے گھر آ کر بہت اچھا لگا، آپ ایک شاندار کرکٹر اور زمبابوے کرکٹ کے سفیر ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں