پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔

تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں قانون کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہوگی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں