سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی شروع کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات میں پیش رفت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوا دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہے، چیف جسٹس اجلاس بلانے سے قبل شکایت کے جائزے کے لیے معاملہ کونسل کے سینئر ممبر کو بھجواتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں