چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وضاحت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے کے تاثر پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم وضاحت جاری کر دی۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز تقریب میں چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی اور ان کا حال پوچھا، چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان اور ان کی اہلیہ کو مل کر مبارکباد دی تھی، ویڈیو میں تاثر دیا گیا کہ میں چیف جسٹس سے نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس،رینجرز کی وردی میں بندے اٹھائے جا رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں: عدالت

سابق جسٹس سید محمد انور سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس وہاں پہنچے، جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ کے کہنے پر ان کی طرف متوجہ ہوا، جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ اپنے خاندان کے کچھ افراد سے ملوانا چاہتی تھیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ حقیقت کیخلاف خبریں نہ پھیلائی جائیں یہ غلط فہمیوں کا باعث بنتی ہیں، سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، گٹھ جوڑ کے ذریعے بنائی گئی کہانیوں کا ماضی میں اپنے خاندان سمیت شکار رہ چکا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں