ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انگلینڈ منتقل کرنے کا امکان

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے جس کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انگلینڈ منتقل کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

امریکا ویسٹ انڈیز میں ابھی تک کرکٹ کے سٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں، 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو دی گئی ہے، تاہم اتنے کم وقت میں ورلڈکپ کیلئے دونوں ممالک میں وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔

آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے جبکہ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو دی جاسکتی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں