پی ایف ایف کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام ویمنز گول کیپرز کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔

پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں مدعو کی جانے والی گول کیپرز میں نشا اشرف، طوبیٰ ادریس، سحر زمان، مافیہ پروین، آئینہ مرزا اور نائرہ ایمن شامل ہیں۔

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو احسان اللہ خان کی کوچنگ میں خصوصی ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کے بعد مجموعی طور پر 3 گول کیپرز کا انتخاب کر کے انہیں رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والے قومی سینئر کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔

کوچ احسان اللہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں مستقبل کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کا موقع ملے گا، ٹریننگ کا پہلا مرحلہ 11جون کو مکمل ہوگا، اس کے بعد 13 سے 18جون تک کراچی میں بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں