اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور : (دنیانیوز ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک گیر کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

 اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں ، اے این ایف ترجمان کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ سے پنجاب منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی ، ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ٹرک سے 180 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی میں پشین کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، وزیر آباد روڈ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایک اور کارروائی  گڈاپ ٹاون کے قریب انڈس چوک پر کی گئی جہاں  کار سے 51کلو چرس برآمد ہوئی ، چرس کوئٹہ سے کراچی سمگل کی جا رہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشین کے غیر آباد علاقے سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین برآمد کی گئی ، ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں رکشہ سے 10 کلو چرس برآمدکی گئی ۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں