وزیر اعظم کے اقدامات بلوچستان کی ترقی کیلئے روڈ میپ ثابت ہوں گے، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات بلوچستان کی ترقی کے لیے روڈ میپ ثابت ہوں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم کے پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی فوری ادائیگی کے حکم کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد وزیراعظم سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں