وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے بارش کے دوران نشیبی علاقوں کے دورے

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی میں بارش کے دوران نشیبی علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔

محسن نقوی نے لکشمی چوک، ریلوے سٹیشن، سرکلر روڈ، اردو بازار، اسلام پورہ میں نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا، لکشمی چوک میں پانی کی نکاسی کا کام مکمل کئے جانے پر انتظامیہ اور واسا کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اردو بازار کے سامنے روڈ اور اسلام پورہ میں مزید مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایات دیں، محسن نقوی نے اسلام پورہ میں دکانداروں اور رہائشیوں سے ملاقات کی، شہریوں نے نکاسی آب کے کام میں سست روی کی شکایات کیں۔
 

محسن نقوی نے نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ میں صبح سے فیلڈ میں ہوں، آپ کی مشکل میری مشکل ہے، واسا کو ہدایت کی ہے کہ مزید وسائل لگا کر نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں