2018 اور موجودہ انتخابات کے نتائج نے مداخلت کا پول کھول دیا: فضل الرحمان

پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 اور موجودہ انتخابات کے نتائج نے مداخلت کا پول کھول دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں سیاست میں ان کی مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے،عزم استحکام خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بے چینی میں اضافہ کرے گا۔

صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن اور 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں