90 روز میں انتخابات کا انعقاد: پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کے معاملہ پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے کہا رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر نا قابل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں۔

تحریک انصاف کی اپیل میں استدعا کی گئی رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات عائد نہیں کر سکتا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) درخواست دائر کی تھی۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں