سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس: 3 اکتوبر کو فل کورٹ سماعت کرے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے تحریری جوابات طلب کر رکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں