میکسیکو: ایئرپورٹ پر دو طیاروں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

میکسیکو : (ویب ڈیسک) ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 نجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے مغربی علاقے ڈورانگو کے ایک غیر معروف ایئرپورٹ پر تصادم اس قت ہوا جب بیک وقت ایک طیارے نے اڑان بھری اور اسی وقت دوسرا طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔

یہ حادثہ اس رن وے پر پیش آیا جو کچی زمین پر بنایا گیا تھا اور زیادہ تر ایک انجن والے چھوٹے طیارے یہاں سے اُڑان بھرا کرتے ہیں۔

تصادم اتنا خطرناک تھا کہ دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں رن وے پر گر کر تباہ ہوگئے، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں ہوائی جہاز ایک انجن والے چھوٹے طیارے تھے۔

امدادی کاموں کے دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا جب کہ طیاروں کے ملبے سے 5 لاشیں نکالی گئیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں