مقبول عام سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہو گیا، ڈوڈل تبدیل

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن گوگل 25 برس کا ہوگیا ہے، انتظامیہ نے سلور جوبلی کے موقع پر گوگل ڈوڈل بھی تبدیل کر دیا۔

 انتظامیہ نے سلور جوبلی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں 25 کے ہندسوں کا اضافہ کیا ہے جو دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

آج سے 25 برس قبل 1998ء میں لیری پیج اور سرگئے برن نے گوگل کو کیلیفورنیا کے مضافاتی علاقے میں ایک گیراج سے بطور یونیورسٹی ریسرچ پروجیکٹ شروع کیا جس کے آج 6 براعظموں کے 200 سے زائد شہروں میں دفاتر اور ڈیٹا سنٹرز قائم ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی بنیاد 4 ستمبر 1998ء کو رکھی گئی تھی، البتہ گوگل 2002ء سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں