لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، ملزم اسلام کے خلاف تھانہ اے این ایف لاہور میں منشیات فروخت کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم 9 سی کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں قید تھا، طبعیت خراب ہونے پر ملزم کو علاج کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس ملازمین کی ملی بھگت سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پر جوڈیشل ونگ کے انسپکٹر نعیم انور کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں