افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کا سرغنہ آپسی لڑائی میں مارا گیا
کنڑ: (دنیا نیوز) افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) لکی مروت کا سرغنہ آپسی لڑائی میں مارا گیا۔
افغانستان کے علاقے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف ’’ٹیپو گل مروت‘‘ مارا گیا، ہلاک دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی آپس میں اندرونی خلفشار اور انتشار سے آئے دن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد پر اسرار طور پر مارے جا رہے ہیں، اب ایک اور دہشت گردوں کا سرغنہ بھی اپنے ہی ساتھیوں کے حملے میں مارا گیا ہے۔
افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا واضح ثبوتوں کے باوجود افغان حکومت اب بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔