معروف ریسلر ’سی ایم پنک‘ کی ایک دہائی بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

شکاگو: (ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں ایک مقبول ترین ریسلر سی ایم پنک کی لگ بھگ ایک دہائی بعد واپسی ہوئی ہے۔

سی ایم پنک ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز : وار گیمز میں اچانک واپس آئے، جس کی توقع کسی نے بھی نہیں کی تھی، 2014 میں سی ایم پنک نے مختلف تنازعات کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے بعد وہ یو ایف سی سے بھی کچھ عرصے منسلک رہے اور پھر اے ای ڈبلیو کا حصہ بن گئے، جہاں سے انہیں اگست 2023 میں نکال دیا گیا تھا،اس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سی ایم پنک ایک بار پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس لوٹ سکتے ہیں۔

سروائیور سیریز کے اختتام پر اچانک سی ایم پنک کی واپسی نے مداحوں کو حیران کر دیا،ایونٹ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کانٹینٹ آفیسر ٹرپل ایچ نے بتایا کہ سی ایم پنک کی واپسی کا فیصلہ اچانک ہوا تھا اور ہم اس کے لیے پرجوش تھے۔

سی ایم پنک نے 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا اور 2013 تک 3 بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ، 2 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اور ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں