جنوبی افریقا: پلاٹینم کی کان میں لفٹ گرنے سے 11 مزدور ہلاک، 75 زخمی ہوگئے

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پلاٹینم کی کان میں لفٹ گرنے سے 11 مزدور ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے شمال مغربی شہر رسٹنبرگ میں پلاٹینم کی کان میں مزدوروں سے بھری لفٹ اچانک تقریباً 200 میٹر کی بلندی سے گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

امپالا پلاٹینم کے سی ای او نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے کھونے سے بہت صدمےمیں اور غم زدہ ہیں، ہلاک افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی شفٹ ختم ہورہی تھی، حادثے میں 75 مزدور زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں