انجمن تاجران کا پنجاب میں سموگ پابندیاں ختم کرنے کا خیر مقدم
لاہور: (دنیا نیوز) انجمن تاجران کی طرف سے پنجاب میں سموگ پابندیاں ختم کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
صدر انجمن تاجران و ممبر لاہور چیمبر ایگزیکٹو کمیٹی مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کے شکر گزار ہیں۔
مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے تاجر ماسک کا استعمال لازمی اور ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہن کر ہم مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔