آزادکشمیر: کوسٹر حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، دو زخمی

جہلم ویلی :(دنیانیوز) آزادکشمیر گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد سےچکوٹھی جانے والی کوسٹر بڈھیارہ شریف کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب کوسٹر دریائے جہلم کے کنارے جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے مظفرآباد منتقل کردیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں