گوجرانوالہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکلوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت دلاور اور غلام قادر کے ناموں سے ہوئی۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی ہونیوالی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں