بھارتی ریاست ’منی پور‘ میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے، 13 افراد ہلاک

گوہاٹی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں نسلی فسادات ایک بار پھر پھوٹ پڑے۔ 7 ماہ قبل شروع ہونے والے ان فسادات میں مجموعی طور پر 200 کے قریب افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ جھڑپوں میں اکثریتی نسلی گروپ میتھی اور اقلیتی نسل کوکی برادری نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا، ایک دوسرے کی املاک کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں 13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس برادری کے کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور جھگڑے کی ابتدا کس نے کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں