ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کر دیا گیا۔

میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کو ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کر دیا گیا ہے، میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم تین سال کے لیے نئے ڈی جی کی تعیناتی تک فرائض ادا کریں گے۔

ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں