نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے: وہاب ریاض

لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔

لاہور میں مقامی سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے، ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شان مسعود ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمر ہیں، انہیں پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔

وہاب ریاض نے یہ بھی کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں