حوثی فوج کا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمن: (دنیا نیوز) حوثی فوج نے تجارت کی غرض سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل، حماس تنازع کے حوالے سے حوثی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، کسی بھی تجارتی جہاز کو اسرائیل نہیں پہنچنے دیں گے۔

ترجمان حوثی فوج نے مزید کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، یاد رہے کہ یمنی حوثی فوج متعدد بحری جہاز اغوا کر چکی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں