انتخابی نتائج مسترد: مسلم لیگ ن نے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کر دیا

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے صوبہ میں 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے ہیں، پختونخوا میں اس کام کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

اختیار ولی نے کہا کہ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن سے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا، خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بُنی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں