خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق مردان باچا خان میڈیکل کالج، زرعی، انجینئرنگ یونیورسٹی اور دیگر کی اضافی زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، زمینیں مالکان کو رقم کے عوض واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق زمینوں کی قیمت کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گی، زمینوں کے اصل مالکان کی عدم دلچسپی کے بعد زمینیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تعلیمی اداروں کیلئے 5 ہزار کنال زمین خریدی گئی تھی، 2 ہزار کنال زمین عبدالولی خان یونیورسٹی کی ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہزار کنال پر میڈیکل سٹی میں 14 ادارے سپورٹس کمپلکس میں ہیں، انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے 400 کنال، زرعی یونیورسٹی کیلئے 16 کنال مختص کی تھی، معاون خصوصی (ر) بریگیڈیئر عباسی کی سربراہی میں وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اضافی زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ نے کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں