سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس 60464.24 پوائنٹس پر بند

کراچی:(دنیا نیوز) سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، ایس ای 100 انڈیکس 4.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60464.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حکومتی سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ طے پانے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مزید بہتری کا قوی امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں