بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان حکومت سازی کے معاہدے کا انکشاف

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے معاہدے بارے انکشاف ہوا، پہلے اڑھائی سال پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ ہوگا، اگلے اڑھائی سال مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا آئینی عہدوں کے لئے ناموں پر غور شروع

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ارکان اسمبلی نے معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، مرکزی قیادت نے شکوہ کیا کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ کیوں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں