پولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت، 2 مجرموں کو عمر قید، جرمانہ

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاقت آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں تسخیر احمد عرف بابا اور شاہ زیب عرف تانبہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرموں کو غیر قانونی اسلحے اور دیگر دفعات کے تحت 12 سال قید کی سزا بھی سنا دی، عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر فی کس 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

واضح رہے کہ مجرموں تسخیر عرف بابا اور شاہزیب عرف تانبہ نے لیاقت آباد میں کانسٹیبل علی کو قتل کیا، پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں 2020 میں درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں