نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

اجلاس میں نگران وفاقی کابینہ ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کرے گی، ڈرگ انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری بھی زیرغور آئے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، اجلاس میں آرمی چیف کو ترکش میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں