پاکپتن: گھریلو جھگڑے پر ساس نے بہو کا کان کاٹ دیا

پاکپتن: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر ظالم ساس نے بہو کا کان کاٹ دیا۔

افسوسناک واقعہ پاکپتن کے محلہ عزیز آباد میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر ساس نے ٹوکے کے وار سے بہو کا کان کاٹ دیا، 24 سالہ رخسانہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہسپتال عملہ نے طبی امداد کے بعد خاتون کو ساہیوال ریفر کر دیا ہے، تھانہ فرید نگر پولیس نے بہو کا کان کاٹنے والی ملزمہ سکینہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں