انڈونیشیا: طوفانی ہواؤں نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی

جکارتہ : (ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں طوفانی ہواؤں نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی ، 100 سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاوا صوبے کے شہر سمیدانگ میں طوفانی ہواؤں سے اب تک 33 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ انڈونیشیا میں آنے والے اس طوفان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں جس میں گھروں کی چھتوں کو اڑتے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی گھنے درخت کو بھی ہوا نے جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیا۔

موسمیاتی ماہر ارما یولی ہسٹن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ماہرین  کاکہنا ہے کہ بگولوں کے باعث انڈونیشیا میں ہواؤں کی اب تک کی یہ تیز ترین رفتار ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا میں آخری بار طوفانی ہوائیں 2021 میں میں دیکھی گئی تھیں، جس سے شہر بانڈنگ کو شدید نقصان پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق اُس وقت 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی گئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں