نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اصل ریڈنگ کے حساب سے بل وصولی کا حکم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی بلنگ میں پائی جانے والی بےضابطگیوں کے معاملے پر اعلامیے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو انکوائری رپوٹ میں کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فوراً تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تبدیل شدہ میٹرز پر اوسط بل کی بجائے اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جن صارفین کی کیٹیگری جون 2023ء سے اب تک 30 دن سے زائد بلنگ کے باعث پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسےٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پی آئی ٹی سی میں ریکارڈ نہ ہونے پر لیسکو کو ریکارڈ کی بنیاد پر کیٹیگری ٹھیک کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، لیسکو کو اپنے بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نیپرا نے حکم دیا ہے کہ جولائی 2018ء تا جون 2023ء حیسکو، سیپکو، ٹیسکو، پیسکو سرکل کے بلوں کی جانچ پڑتال کی جائے، نیپرا نے اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں