میاں اسلم اقبال دھمکیاں نہ دیں، باہر نکلیں، اسمبلی آنے پر استقبال کیا جائے گا: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میاں اسلم اقبال دھمکیاں نہ دیں، باہر نکلیں، اسمبلی آنے پر استقبال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اسلم اقبال آپ کہاں ہیں؟ آپ کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے، ہمت کریں، باہر بیٹھ کر دھمکیاں دے رہے ہیں باہر نکلیں اور سامنے آئیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں اسلم اقبال کا پنجاب اسمبلی میں انتظار کر رہی ہے، پولیس استقبال کرے گی یا آپ؟ کے سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پتہ نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں