شاہین کی جگہ اس کھلاڑی کو قومی ٹیم کا کپتان بناؤ! سابق کھلاڑی باسط علی نے بڑے کرکٹر کا نام لے لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر باسط علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کوشاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

 اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں، انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ باؤلر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،تاہم انکی قیادت میں رواں سیزن میں قلندرز کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں