نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: (دنیا نیوز) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا، گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مریم نواز شریف سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

عام انتخابات 2024ء میں مریم نواز این اے 119 اور پی پی 159 سے کامیاب ہوئی تھیں، مریم نواز 220 ووٹ لے کر پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہ ملا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں